پولینگ سے ایک دن پہلے این اے 120 میں مسلم لیگ ن کو بڑی حمایت مل گئی

لاہور(ڈیلی پیغامِ پاکستان آن لائن) جیسے جیسے این اے 120 میں الیکشن کا دن قریب آتا جارہا ہے سیاسی جماعتیں زیادہ زیاد حمایت حاصل کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہی ہیں اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کو این اے 120 کے ضمنی الیکشن سے قبل ہی بڑی کامیابی مل گئی،اے این پی کے امیدوار بیگم کلثوم نواز کے حق میں دستبردارہو گئے،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اے این پی کے امیدوارامیر بہادر ہوتی بیگم کلثوم نواز کے حق میں دستبردارہو گئے ہیں اور ان کی مسلم لیگ کی مرکزی قیادت سے ملاقات بھی ہو چکی ہے ،امیر بہادرہوتی دستبرداری کا اعلان آج شام کریں گے ۔
واضح رہے کہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کل ہو گا، ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے ۔

5,022 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *